ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زیلنسکی کا انجام امریکا کے ہاتھوں قتل ہو سکتا ہے، ماسکو

ماسکو:روسی نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے خاتمے کی توقع رکھتی ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ہیٹی کے سابق صدر کی طرح زیلنسکی امریکا کے ہاتھوں قتل ہو جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ ”نارڈ سٹریم“بم دھماکے میں اپنے ملوث ہونے سے واشنگٹن کی تردید بہت بڑا جھوٹ ہے، یاد رہے کہ روسی بیانات امریکی صدر جو بائیڈن کے یوکرین کے اچانک دورے کے ایک دن بعد سامنے آئے ہیں۔

برطانوی میڈیا نے ایک سال قبل خبر دی تھی کہ زیلنسکی جنگ کے پہلے ہفتے کے دوران 3 قاتلانہ حملوں میں بچ گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں