ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین کی انٹر نیٹ سائٹیں ترک فوجی کی ویڈیو سے بھر گئیں

چین کی انٹر نیٹ سائٹیں ترک فوجی کی ویڈیو شئیر کر رہی ہیں۔

ترکیہ وزارت دفاع کی شئیر کردہ ویڈیو کو چین کی مقبول ترین اور لاکھوں صارفین والی انٹرنیٹ سائٹوں ‘بائدو’ اور ‘ویشین’ نے بھی  شئیر کیا ہے۔

انٹر نیٹ سائٹوں نے ویڈیو کو” آفت کے بعد دِلوں کو چھُو لینے والے مناظر”  کے عنوان سے شئیر کیا ہے۔

بائدو اور ویشین نامی چینی انٹر نیٹ سائٹوں نے ترکیہ وزارت دفاع کے شیئر کردہ ویڈیو مناظر کے ساتھ لکھا ہے کہ "ایک ترک فوجی نے ایک آفت زدہ کو دیکھا جو برف سے ڈھکے راستے پر محض جرابوں کے ساتھ چل رہا تھا۔ یہ دیکھ کر ترک فوجی نے اپنے بوٹ اتارے اور اس زلزلہ زدہ کو دے دئیے”۔

انٹرنیٹ سائٹوں نے خبر میں ترکیہ وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان سے بھی اکتساب لیا ہے۔

بیان میں ترکیہ وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ” ترک فوجی نے اس ملک اور قوم کے لئے ایک لمحے کا تردّد کئے بغیر اپنی جان تک قربان کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ اس لئے ممکن ہی نہیں کہ  ترک فوجی ایک شہری کو تکلیف میں دیکھے اور اس کے لئے اپنی راحت کو قربان نہ کرے”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں