ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہندوستان مسلمانوں کی نسل کشی میں ملوث ہے، صدر مملکت

meeting

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کشمیری عوام کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔

صدر مملکت نے کہاکہ  بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کی طرف سے لوگوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور گھناؤنے جرائم کو ہر فورم پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی  نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان مختلف اقدامات کے ذریعے مقبوضہ خطے میں آبادیاتی تبدیلیوں کے عمل کو تیز کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس مقصد کے لئے مقبوضہ جموں وکشمیر میں غیر کشمیریوں کو آباد کرنے کے لیے 4.5 ملین سے زیادہ ڈومیسائل جاری کر چکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی زمین کو غیر کشمیریوں کو فروخت کر رہا ہے، ہندوستان مسلمانوں کی نسل کشی میں ملوث ہے، جینوسائیڈ واچ کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر نسل کشی کے دہانے پر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں