ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آثار ہیں کہ چین، یوکرین جنگ میں روس کی حمایت کا منصوبہ بنا رہا ہے: نیٹو سربراہ

نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے بدھ کے روز کہا ہے کہ نیٹو اتحاد نے ایسے آثار دیکھے ہیں کہ چین یو کرین کی جنگ میں روس کی حمایت کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے بیجنگ پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی سے گریز کرے۔

جینز اسٹولٹن برگ نے یہ بات ایسوسی ایٹڈ پریس کو ایک انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو اس جنگ میں فریق نہیں بنے گا مگر جتنا بھی عرصہ درکار ہو، یو کرین کی مدد کرتا رہے گا۔


نیٹو کے سیکریٹری جنرل جاپان کے دورے پر

نیٹو کے سیکریٹری جنرل جاپان کے دورے پر

چین کے روس کو ہتھیار فراہم کرنے یا جنگ میں اس کی کوئی اور مدد کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں اسٹولٹن برگ نے کہا، ’’ہم نے کچھ آثار دیکھے ہیں کہ وہ اس کا منصوبہ بنا رہے ہیں لیکن نیٹو کے اتحادی اور امریکہ بھی اس کے خلاف خبر دار کرتے رہے ہیں کیونکہ یہ ایک ایسی چیز ہے جو نہیں ہونی چاہئیے۔ چین کو روس کی غیر قانونی جنگ کی حمایت نہیں کرنی چاہئیے۔‘‘


صدر بائیڈن وارسا میں بخارسٹ ملکوں کے ساتھ ایک اجلاس میں شریک ہیں۔ 22 فروری 2023

صدر بائیڈن وارسا میں بخارسٹ ملکوں کے ساتھ ایک اجلاس میں شریک ہیں۔ 22 فروری 2023

بدھ کے روزروس کے صدر پوٹن نے چینی کمیونسٹ پارٹی میں خارجہ پالیسی کے سب سے سینئیر عہدیدار وانگ یی سے ملاقات کی جس سے مغربی ممالک میں یہ تشویش پیدا ہوئی کہ ہو سکتا ہے بیجنگ تقریباً ایک سال سے جاری جنگ میں ماسکو کو مضبوط امداد کی پیشکش کے لیے تیار ہو۔

چین نے اراداۃً یوکرین پر حملے کی مذمت سے انکار کیا ہے اور ماسکو کے اس دعوے کو دہرایا ہے کہ امریکہ اور نیٹو کریملن کو اکسانے کے ذمے دار ہیں۔

اس ہفتے چین، روس اور جنوبی افریقہ بحرِ ہند میں بحری مشقیں کر رہے ہیں۔

امریکی وزیرِ خارجہ انٹنی بلنکن کہہ چکے ہیں کہ کریملن کی جنگ میں چین کا کسی بھی قسم کا عمل دخل ’’سنگین مسائل‘‘ کا باعث ہوگا۔

اس خبر کی کچھ معلومات ایسوسی ایٹڈ پریس سے لی گئیں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں