ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ، بنیادی غذائی اشیا کی قلت

برطانیہ : بنیادی غذائی اشیاء کی قلت پیدا ہوگئی، کچھ پھلوں اور سبزیوں کی فروخت محدود کردی ہے۔

سپر مارکیٹوں نے ٹماٹر، کالی مرچ، کھیرے، سلاد ، بروکولی، پھول گوبھی کی خریداری پر حد لگادی  ہے جس کے باعث شہری پریشان ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی یورپ اور شمالی افریقی ممالک میں شدید سردی، بارش اور سیلاب کے باعث سپلائی چین متاثر ہوا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کی قلت مزید چند ہفتے جاری رہ سکتی ہے،حکام کا کہنا ہے کہ وہ مقامی کسانوں کے ساتھ مل کر قلت پر قابو پانےکی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ موسم سرما میں برطانیہ عموما سبزیاں اسپین اور افریقی ممالک سے درآمدکرتا ہے لیکن موسم گرما میں اس کی زیادہ تر ضرورت مقامی پیداوار سے پوری ہوجاتی ہے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں