ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک اخبارات سے جھلکیاں

 آج کے ترکی کے  اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ سٹار: چاوش اولو  : ہم بہت سے شہروں کو از سر نو  تعمیر کریں گے "

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  نے کل ایک بیان میں کہا کہ قہرامان ماراش کے زلزلے کے بعد بہت سے شہروں  کو از سر نوآباد کرنے کی پلاننگ کررہے ہیں۔ انہوں نے  اب تک بین الاقوامی  سطح پر دی جانے والی امداد پر  سب ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک : ” جرمن وزراء قہرامان ماراش میں "

جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک اور وزیر داخلہ نینسی فیزر نے کل زلزلے کے  مرکز قہرامان ماراش  کے علاقے پازارجیک کا دورہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی تباہی  کو  الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

***روزنامہ حریت: "بائیکار کے  ڈرانز نے  زلزلہ زدہ علاقے میں 1914 گھنٹے اور 19 منٹ تک پرواز کی”

قہرامان ماراش  کے  زلزلے کے بعد، بائیکار  کے ڈرانز نے  زلزلے کے علاقے میں 1914 گھنٹے اور 19 منٹ تک پرواز کی۔ ان ڈرانز نے  نقصان  کا تخمینہ ، سیکورٹی، ریسکیو  اور تیزی سے نقشہ سازی کی کارروائیاں انجام  دی ہیں۔

 

***روزنامہ ینی شفق: ” عالمی پریس میں باعثِ توجہ زلزلے کا تجزیہ "

دنیا بھر کے کئی ممالک نے یکجا ہو کر ترکیہ کی امداد کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ترکیہ میں آنے والے  تاریخ  کے  شدید ترین  زلزلے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی کا سامنا  کرنا پڑا ہے۔  الجزیرہ، نے اس موضوع پر جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ کے    بین الاقوامی  سطح پر تمام ہی ممالک کے ساتھ بڑے اچھے اور خوشگوار تعلقات  ہو نے کی وجہ سے  بڑے پیمانے پر  امداد حاصل ہو رہی ہے۔

 

***روزنامہ  صباح : "بہادر  کتے ‘پروٹیو’ کا نام اینیمل   سٹریٹ کودے دیا گیا "

میکسیکو کی ٹیم میں  موجود  پروٹیو نامی کتا جو  ادیامان میں ریسکیو ٹیم کے ساتھ کام کرتے ہوئے  ہلاک ہوگیا تھا کے نام کو   بحالی جانور  نامی سینٹر والی سٹریٹ کو دے دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں