ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

واشنگٹن میں کاسکیڈ سلسلہ وار پہاڑوں  میں برفانی تودہ گرنے سے 3 کوہ پیما ہلاک

امریکی ریاست واشنگٹن میں کاسکیڈ سلسلہ وار پہاڑوں  میں برفانی تودہ گرنے سے 3 کوہ پیما جان کی بازی ہار گئے۔

حکام نے بتایا کہ چھ کوہ پیماؤں کے گروپ نے اختتام الہفتہ  سیئٹل سے 113 کلومیٹر مشرق میں واقع 2,653 میٹر اونچی کولچک چوٹی  کو سر کرنے گئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ  ان میں سے 3 کوہ پیما برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہوئےجبکہ دیگر 3 کوہ پیماؤں کو امدادی ٹیموں نے بچالیا ہے۔

اس حادثے کو ” متحدہ امریکہ میں سب سے مہلک برفانی تودے” کے طور پر ریکارڈ کیا گیا  ہے اس سے دو سال قبل یوتاہ میں برفانی تودے گرنے سے  اسکی کرنے والے چار افراد کی موت ہو گئی تھی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں