ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

‏ پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک کا شوق پورا کرلے، شرجیل میمن

کراچی:وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) جیل بھرو تحریک کا شوق پورا کرلے، مہمان نوازی کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

 شرجیل میمن نے پی ٹی آئی کی  جیل بھرو تحریک پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کیا عمران خان نے لاہور میں خود کی گرفتاری پیش کردی؟ ڈرپوک عمران خان عدالتوں میں ضمانتوں کے لیے درخواستیں دائر کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتشار خان اپنے معمولی سیاسی عزائم کے لیے ملک میں بے یقینی کی صورتحال رکھنا چاہتا ہے، عمران خان کے اپنے بچے لندن میں سیر سپاٹے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بلیک میلنگ کے حربے استعمال کر رہا ہے، ان کے لانگ مارچ، دھرنے اور تمام سازشیں ناکام ہوچکی ہیں، اگر جیل کم پڑ گئے تو رنی کوٹ میں پی ٹی آئی کے لیے خصوصی جیل قائم کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں