ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ: مسلح حملہ، 3 افراد ہلاک

امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلانڈو میں مسلح حملے کے نتیجے میں ایک 9 سالہ بچی، اس کی ماں اور ایک اخباری رپورٹر سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

فلوریڈا پولیس ڈائریکٹر  آفس نے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں 19 سالہ حملہ آور کیتھ میلوین موسس کو حراست میں لئے جانے کا اعلان کیا ہے۔

اپنے گھر کے قریب حملے کا نشانہ بننےوالی 9 سالہ بچی اور اس کی ماں موقع پر ہلاک ہو گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق خبر کی کوریج کے لئے موقع پر موجود 2 رپورٹروں کو بھی گولیاں لگیں ہیں۔ زخمی رپورٹروں میں سے ایک ہلاک ہو گیا ہے۔

حملے کی وجہ تاحال نامعلوم ہے ۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں