کراچی:امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ جاپان مادی ترقی کا عروج پر پہنچ کر خاندان سے محروم ہوچکاہے ، مستقل کم ہوتی آبادی ، الحاد اور بے حیائی کے کلچر نے دعوت دین کے لیے رستے بھی ہموار کیے ہیں۔
محمد حسین محنتی نے کہاکہ امریکا سے شکست کے بعد جاپان نے جس ترقی کے ماڈل کو اپنے لیے منتخب کیا ، آج جاپانی وزیر اعظم خود اس ترقی کے تباہ کن اثرات سے بلبلا رہا ہے اور بچوں کی پیدائش پر انعامات مقررکر رہا ہے۔
