ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جونیئر ٹینس ، بوائز انڈر 18سنگلز کا دوسرا راﺅنڈ اختتام پزیر ہو گیا

اسلام آباد:پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام آل پاکستان پی ایس بی نیشنل رینکنگ جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ میں بوائز انڈر18سنگلز کے دوسرے راﺅنڈ کے مقابلے اختتام پزیر ہو گئے، حسن علی، سیف اللہ خان،حمزہ رحمت، اسد زمان،حمزہ عاصم، حزیمہ عبدالرحمن، حامد اسرار نے اگلے راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ٹورنامنٹ میں بوائز انڈر 18سنگلز کے دوسرے راﺅنڈ میں حسن علی نے طلحہ خان کو 5-7،6-0،7-5، سیف اللہ خان نے ابراہیم بن سہیل کو 6-1،6-3، حمزہ رحمت نے یحیی موسی لونی کو 6-3،6-1سے شکست دے کر اگلے راﺅنڈ میں جگہ بنائی۔

اسد زمان نے مستنصر علی خان کو 6-1،6-2، حمزہ عاصم نے اذان شاہد کو 6-1،6-1، حزیمہ عبدالرحمن نے سالار کو 6-0،6-1، اور حامد اسرار نے محمد علی کو6-0،6-2پوائنٹس سے ہرا کر اگلے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں