ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جوہری ہتھیاروں کے معاہدے کو معطل کرنا روس کی بڑی غلطی ہے،امریکی صدر

نیویارک:امریکی صدر جو بائیڈن نے نیو سٹارٹ نیوکلیئر ہتھیاروں کے معاہدے کو معطل کرنے کے روس کے فیصلے کو بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے یوکرین کی مسلسل حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے پولینڈ میں نیٹو اتحادیوں کے ایک اہم گروپ سے ملاقات سے قبلمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیو سٹارٹ معاہدے کو معطل کرنا روس کی بڑی غلطی قرار دیا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم نیٹو کے ایک ، ایک انچ کا عہد کریں گے، آرٹیکل 5ایک مضبوط عہد ہے جو امریکا نے کیا ہے،آرٹیکل 5کے مطابق نیٹو کے کسی بھی رکن ملک پر حملہ سب پر حملہ سمجھا جاتا ہے اور اس کے لیے مشترکہ ردعمل کی ضرورت ہوتی ہے،امریکی صدر نے ہتھیاروں اور مزید ہنگامی امداد کے ذریعے یوکرین کی مسلسل حمایت جاری رکھنے کا بھی اعادہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں