ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رحیم یارخان،ٹرین میں نشہ آور چائے پلا کر 4 مسافروں کو لوٹ لیا گیا

رحیم یار خان میں رحمن بابا ایکسپریس میں نوسر بازوں نے نشہ آور چائے پلا کر 4 مسافروں کو لوٹ لیا۔

رحیم یار خان پولیس کے مطابق مسافر کراچی سے پشاور جانے والی رحمن بابا ایکسپریس میں سفر کر رہے تھے۔

رحیم یار خان پولیس نے بتایا ہے کہ چاروں مسافروں کو خان پور ریلوے سٹیشن سے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

پولیس نے نوسرباز ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں