ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ محمود قریشی کو 30 دن کیلئے نظر بند کر دیا گیا

detained

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں گرفتا وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو 30 دن کیلئے نظر بند کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کی سفارش پر محکمہ داخلہ پنجاب نے نظر بندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، شاہ محمود قریشی کو 3 ایم پی او کے تحت ایک ماہ کیلئے اٹک جیل میں بند کیا گیا ہے، واضح رہے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت سے اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ محمود قریشی اٹک، اسد عمر راجن پور، مراد راس ڈی جی خان جیل منتقل

یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز سب سے پہلے گرفتاری دے کر جیل بھرو تحریک کا آغاز کیا تھا، اپنے موقف میں انکا کہنا تھا کہ کپتان کی کال پر تحریک کی قیادت کرتے ہوئے پہلی گرفتاری دینا باعث فخر ہے، ملک میں امپورٹڈ حکومت کی لاقانونیت ختم ہونے اور دس ماہ کی تباہ کاریوں کے حساب تک یہ تحریک جاری رہے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں