ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مصر: موٹاپے سمیت مختلف بیماریوں کا شکار افراد حج پر نہیں جاسکیں گے

قاہرہ:مصرکی حکومت نے رواں سال موٹاپے سمیت متعدد بیماریوں کا شکار افراد کو حج پر جانے سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حج کے لیے دی جانیوالی درخواست میں ان بیماریوں سے محفوظ ہونا بھی قرار دیا گیا ہے، مصر میں حج درخواستیں آئندہ 6مارچ تک جمع کروائی جاسکیں گی ،وزارت داخلہ نے اس سال مناسک حج ادا کرنے کیلئے متعدد گروپوں کے سفر پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ایسے افراد میں انفیکشن کے سب سے زیادہ خطرات لاحق ہوتے ہیں، پابندی میں گردے کے وہ مریض جن کے علاج کے لیے ڈائیلاسز سیشنز کی ضرورت ہوتی ہے،پھیپھڑوں کے فائبروسس اور موٹاپے کے مریض، امراض قلب کے ایڈوانس کیسز، جگر کی سروسس اور ٹیومر والے افراد شامل ہیں۔

 اس کے ساتھ ساتھ پہلے اور آخری مہینوں کی حاملہ خواتین ، ذہنی مریضوں اور الزائمر کے مریضوں کو بھی حج پر جانے سے روک دیا جائے گا،مصری وزارت نے یہ شرط بھی عائد کی ہے کہ عاز مین حج حفاظتی ٹیکوں کے بنیادی کورس لازمی لگوائیں جبکہ کورونا وائرس کے خلاف بین الاقوامی طور پر منظور شدہ ویکسین کی بوسٹر خوراک بھی لگی ہونا چاہیے، ویکسی نیشن کے سرٹیفکیٹ کی کاپی فراہم کرنا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں