ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

“وزیر اعظم کی مزید مہنگائی کی ” نوید” عوام کو زندہ درگور کرنے کے متراد ف ہے “

لاہور: امیر جماعت اسلامی حلقہ لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ حکمران عوام کو ریلیف فراہم نہیں کرسکتے تو ان کو اقتدر چھوڑ دیں۔ نااہل حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کیلئے اہلیت، صلاحیت اور قابلیت نام کی کوئی چیز نہیں۔

ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہاکہ  آئی ایم ایف کے غلام حکمرانوں  کی عوام دشمن پالیسیوں سے پورے ملک پرمہنگائی کا عذاب مسلط ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی مزید مہنگائی ہونے کی ” نوید”مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو زندہ درگور کرنے کے متراد ف ہے۔

جماعت اسلامی پاکستان  کا کہنا تھاکہ پہلے ہی  پٹرول، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے نے مڈل کلاس اور سفید پوش طبقے کی کمرتوڑ دی ہے۔حکومت نے اگر آئی ایم ایف سے معاہدے کیلئے مزید مہنگائی کی تو عوام سڑکوں کی بجائے حکمرانوں کاگھیراؤکرے گی۔

انہوں نے کہاکہ حکمران اقتدار کی حوس  میں اندھے ہوچکے ہیں کہ ان کو عوام کے دکھ، تکلیف اور مشکلات سے کوئی سروکار نہیں۔

 ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ ہر دور میں کرپٹ اور نااہل حکمرانوں نے ڈالروں کیلئے غریب اور عام آدمی کو مہنگائی کی چکی میں پسا ہے۔ظالم حکمرانوں کے پاس محض زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں ہے۔جماعت اسلامی ملک میں واحد اپوزیشن پارٹی کا کردار ادا کرتے ہوئے مہنگائی کے خلاف عوام کی ترجمانی کررہی ہے۔

 انہوں نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس بار قوم جماعت اسلامی کی دیانتدار اور باصلاحیت قیادت کا ساتھ دے۔ قوم نے ہمیں ووٹ کی طاقت سے اقتدار کے ایوانوں میں پہنچایا تو قرآن و سنت کے نظام سے ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں