ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئندہ 10 دنوں میں سپریم کورٹ بتادے گی الیکشن کی تاریخ کس نے دینی ہے،شیخ رشید

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امید ہے آئندہ 10 دنوں میں سپریم کورٹ بتادے گی کہ الیکشن کی تاریخ کس نے دینی ہے اورخلاف ورزی پرکس نے جیل جانا ہے۔

عدلیہ پر دبا ئوڈالاجارہا ہے کہ وہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری ادانہ کریں۔ساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے ،وزیر داخلہ، دفاع اورمریم نواز عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ایپکس کمیٹی کہہ رہی ہے ملک داخلی عدم استحکام کامتحمل نہیں ہوسکتالیکن یہ نہیں بتارہی الیکشن کی تاریخ کس نے دینی ہے۔فل بینچ کامطالبہ کرتے ہیں لیکن2ججزپراعتراض بھی کرتے ہیں۔چچا کے بچت کا دعویٰ بھتیجی کے18رکنی شاہانہ سکیورٹی سکواڈپرلاگونہیں13پارٹیاں الیکشن معاشی سیاسی استحکام سے فراری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں