ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ میں ماہ جنوری میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 2.6 ملین تک رہی

 

ترکیہ میں ماہ جنوری میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 56.51 فیصد اضافے کے ساتھ بیس لاکھ 5 ہزار 967  رہی۔

وزارت ِثقافت و سیاحت نے جنوری 2023 کے لیے ملک کے داخلے وخروج کے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔

سیکیورٹی ڈائریکٹریٹ جنرل سے موصول ہونے والے عارضی اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2023 میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 56.51 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 20 لاکھ 5 ہزار 967  تک رہی ہے۔

جنوری 2023 میں ترکیہ کو سب سے زیادہ سیاح بھیجنے والے ممالک کی درجہ بندی میں روس 13.95 فیصد  حصے کے ساتھ اول نمبر  پر رہا ہے۔

بلغاریہ 8.33 فیصد کے ساتھ  دوسرے اور 6.98 فیصد کے ساتھ جرمنی تیسرے  نمبر پر رہا ہے۔

استنبول، ایدرنے اور انطالیہ  تین صوبوں میں  غیر ملکی سیاح سب سے زیادہ آئے ہیں۔

اس عرصے کے دوران 11 لاکھ89 ہزار سیاح استنبول، دو لاکھ بیالیس ہزار 615 سیاح ایدرنے اور ایک لاکھ تراسی ہزار  338 سیاح انطالیہ آئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں