ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر ایردوان کی یوکیرینی صدر زیلنسکی سے ٹیلی فونک بات چیت

صدر رجب طیب ایردوان نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے فون پر بات چیت کی۔

صدارتی  محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس بات چیت کے  دوران ترکیہ میں آنے والے زلزلوں اور روس یوکرائن جنگ جو کہ اپنے پہلے سال کو پورا کر رہی ہے  کے حوالے سے پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر ایردوان نے زلزلے کی وجہ سے ترکیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر یوکرین کے صدر زیلینسکی کا شکریہ ادا کیا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ وہ جنگ بندی اور بات چیت کے ذریعے حل اور روس یوکرین جنگ میں امن قائم کرنے کے لیے ہر طرح سے تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں