ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان حملے کی درست تفتیش نہ ہونے میں رانا ثناء ملوث ہیں، یاسمین راشد

investigation

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیر صحت یاسمین راشد نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان پر حملے کی درست تفتیش نہ ہونے میں رانا ثناء اللہ ملوث ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات صحیح نہیں ہو رہیں کیونکہ شہباز شریف، رانا ثنا اللہ تحقیقات نہیں ہونے دے رہے، قاتلانہ حملے کے شواہد کو ضائع کرنے کی کوشش کی گئی۔

یاسمین راشد نے الزام عائد کیا کہ عمران خان پر حملے میں وفاقی اور نگران حکومت ملوث ہے، پنجاب کی نگران حکومت مسلم لیگ(ن)کے گھر کی باندی ہے، سب سے مقبول لیڈر کو قتل کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی نئی جے آئی ٹی پر ہمیں اعتراض ہے، اس میں وہ چار لوگ شامل ہیں جنہوں نے کیس کو خراب کیا، صوبائی حکومت نے جے آئی ٹی بنائی تو وفاقی حکومت نے کیوں مداخلت کی؟۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز سے بڑی جھوٹی کوئی نہیں ہے، دوبارہ عدلیہ کے پیچھے پڑی ہوئی ہیں، اس بی بی کی تربیت ہی غلط ہوئی ہے، مریم نواز کو پتا ہے ابا جی سے کہہ کر ہر کام کرا سکتی ہیں، خدا کیلئے ملک اور قوم پر رحم کریں، آپ بہت مقبول ہیں تو ملک میں الیکشن کرادیجئے، آپ مقبول ہوں گے تو جیت جائیں گے ورنہ دوسری پارٹی جیت جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں