ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قازقستان کا سفیر بھارتی ظلم کو اجاگر کریں، صدر مملکت

formula

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان تجارتی و معاشی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم بڑھانے کیلئے نئی راہیں تلاش کرنا ہوں گی، قازقستان کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں۔

صدر مملکت نے قازقستان میں پاکستان کے نامزد سفیر نعمان بشیر بھٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے مابین تجارت اور معیشت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی گنجائش موجود ہے، دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارت کی صلاحیت موجودہ سطح سے کہیں زیادہ ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی  نے کہا کہ پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، قازقستان کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں ، زراعت اور زرعی مصنوعات کے شعبے میں تجارت کی صلاحیت کو عملی شکل دینا ہوگی۔

 انہوں نے کہا کہ وہ بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں