ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اور أفغانستان  کے درمیان طورخم سرحدی گزرگاہ کو 6 روز بعد کھول دیا گیا

پاکستان اور أفغانستان  کے درمیان طورخم سرحدی گزرگاہ کو 6 روز بعد کارگو گاڑیوں کے لیے کھول دیا گیا۔

سرحدی صوبے  ننگر ہار کے ثقافتی و معلومات  أمور کے منیجر  نور محمد حنیف   کا کہنا ہے کہ کل جزوی طور پر کلنے والی طورخم  سرحدی چوکی  آج  صبح سے مسافروں اور کارگو   کی آمدروفت کے لیے  کھول دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ افغان سیکورٹی اہلکاروں نے 6 روز قبل سرحدی گزرگاہ کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا تھا۔

سرحدی گزرگاہ پر دو طرفہ تجارت کی معطلی سے ملکی خزانے کو ٹیکس کی مد میں 270 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سرحدی گزرگاہ بند ہونے سے ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنس گئی تھیں۔

اگست 2021 میں طالبان کے افغانستان کی انتظامیہ میں آنے کے بعد طالبان اور پاکستانی سرحدی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہی ہیں جن میں وقتاً فوقتاً دونوں طرفین کو  جانی نقصان ہوتا رہتا ہے۔

تنازعات کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان سرحدی دروازے وقتاً فوقتاً بند ہوتے رہتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں