ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہالینڈ میں دس سالہ ترک بچے نے بوتلیں جمع کرتے ہوئے زلزلہ زدگان کے لیے امداد جمع کی

ہالینڈ میں مقیم  10 سالہ علی جم نے قاہرامان ماراش میں زلزلے کے بعد زلزلہ متاثرین کے لیےپلاسٹک کی بوتلیں اکٹھی کرتے ہوئے  ری سائیکلنگ کے  لیے  مارکیٹ میں فروخت کرتے ہوئے  دو ہزار یورو  کی نقدی جمع کی۔

ڈیوینٹر میں ترکیہ کے قونصلیٹ جنرل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر قونصل جنرل معمر خاقان چینگیز  نے 10سالہ علی جم کے گھر پر جاتے ہوئے  ان تحفہ پیش کیا۔

دی ہیگ میں   ترکیہ کے سفیر سلچوق اونال نے زتفن شہر میں مقیم جم کے والدین سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے  ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں مندرجہ ذیل معلومات کو جگہ دی:”دس سالہ علی جم  نے زلزلے کے زخموں کو مندمل کرنے میں معاون ہونے  کے لیے  اپنی ذاتی کوششوں اور اپنی  باجی اور دوستوں کے ہمراہ پلاسٹک کی بوتلیں جمع کرتے ہوئے ان کے عوض دو ہزار یورو کی  نقدی جمع کی۔ ان کٹھن ایام میں  اس بچے کی کاوش نے ہمارے حوصلے بلند کیے ہیں۔  اس بچے کی عمر کم مگر دل بڑا ہے، پیارے علی جم  تمھارا  دلی  شکریہ”

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں