ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ازخود نوٹس: حکومتی جماعتوں کا 2 ججز کے بغیر فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

ازخود نوٹس: حکومتی جماعتوں کا 2 ججز کے بغیر فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت میں شامل پاکستان مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام نے سپریم کورٹ میں پنجاب اورخیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق ازخودنوٹس میں فل کورٹ بنانے کیلئے درخواست دائر کردی۔

درخواست فاروق ایچ نائیک،کامران مرتضیٰ اور منصور عثمان ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کیس کی سماعت کیلئے تمام ججز پر مشتمل فل کورٹ بنائی جائے اور فل کورٹ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو فل کورٹ میں شامل نہ کیا جائے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں ججز  پہلے سے اپنا مائنڈ کیس میں اپلائی کرچکے ہیں، کئی آئینی، قانونی اور عوامی اہمیت کے سوال سامنے آ چکے ہیں جن پر سماعت ضروری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں