ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الخدمت کے تحت مزید 30 گھر تعمیر، سیلاب متاثرین کے حوالے

flood victims

نواب شاہ:  نواب شاہ کے سیلاب متاثرہ علاقے شفیع آباد میں مزید 30 گھروں  کی تعمیرنوکے بعد متاثرین کے حوالے کر دییگئے

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تعمیرِ وطن پروگرام کے تحت سیلاب متاثرہ علاقوں میں90 کروڑ روپے کی لاگت سے5ہزار گھروں کی تعمیرومرمت کا منصوبہ کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت اب تک ملک بھر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ایک ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر و مرمت کا کام مکمل کرکے متاثرین کے حوالے کیے جا چکے ہیں۔

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن انسانی خدمات کی فراہمی کے لیے پر عزم ہے اور سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک خدمات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعمیرِ وطن پروگرام کے تحت مرحلہ وار جنوبی پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بیگھر سیلاب متاثرین کو تعمیراتی سامان (جی آئی شیٹس، آئرن ٹی گارڈر، بلاک، اینٹیں وغیرہ)کی خریداری کے لئے رقم فراہم کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گھروں میں معاونت کے کام کی رپورٹنگ، مانیٹرنگ اور آڈٹ کیلیے متاثرین کو رقوم ان کے بینک اکاؤنٹس میں جمع کروائی گئی ہیں اور جن متاثرین کے بینک اکاؤنٹس موجود نہیں تھے، ان کے بینک اکاؤنٹس کھلوانے کا اہتمام بھی کیاگیا۔

الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے صدر ڈاکٹر سید تبسم جعفری کا کہنا تھا  کہ گھروں کی تعمیر و مرمت میں معاونت کیلیے متاثرہ علاقوں میں سروے کے بعد ترجیحاً بیوہ خواتین، معذور افراد، مزدور طبقہ اور چھوٹے زمینداروں کو شامل کیا گیا۔

ان کا کہناتھا کہ عوام کی خدمت ہی الخدمت فاؤنڈیشن کا منشور ہے اور ہماری ٹیم اس نیک مقصد کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں