ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت ، پاکستانی کرکٹ ٹیم کا مداح سرعام گھٹنوں کے بل معافی مانگنے پرمجبور

 گوا:بھارت کے شہرگوا میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے والے دکاندار کو  سرعام گھٹنوں کے بل بیٹھ کر معافی مانگنی پڑ گئی۔ 

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹریول وی لاگر کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی، جس کے کیپشن میں درج تھا کہ یہ دیکھیں  گوا میں  بھارتی کس طرح پاکستان کو سپورٹ کرتے ہیں۔ویڈیو میں وی لاگر نے گوا کے چالنگوٹ بازار کے ایک ہوٹل کے مالک سے گفتگو کی تھی۔

وی لاگر نے ہوٹل کے ٹی وی پر میچ  ہوتا دیکھ کر مسلمان دکاندار سے سوال کیا کہ وہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ میں کس کو سپورٹ کر رہے ہیں؟ جس کے جواب میں ہوٹل کے مالک نے کہا تھا کہ پاکستان کو ،کیوں کہ یہ مسلمانوں کا علاقہ ہے۔ 

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بھارتیوں نے دکاندار کے ہوٹل پر دھاوا بول دیا، اس کے بعد  دکاندار کو سرعام معافی مانگنے پر مجبور کیا گیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ وائرل  ویڈیو میں دکاندار کو گھٹنوں کے بل بیٹھ کر معافی مانگتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ 

بھارتی انتہاپسندوں نے دکاندار کو بھارت ماتا کی جے کے نعرے بھی لگانے پر مجبور کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پولیس نے دعوی کیا کہ انہیں اس حوالے سے تاحال کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں