ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: نکسل علیحدگی پسندوں کیساتھ تصادم میں 3 پولیس اہلکار ہلاک

بھارت: نکسل علیحدگی پسندوں کیساتھ تصادم میں 3 پولیس اہلکار ہلاک

نئی دہلی: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں آج نکسل علیحدگی پسندوںکے ساتھ ایک تصادم میں پولیس کے ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ  کے تین اہلکار ہلا ک ہو گئے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس سندرراج پی نے ذرایع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ جھڑپ صبح 9 بجے کے قریب جاگر گنڈہ اور کنڈیڈ گاؤں کے درمیان اس وقت ہوئی جب ڈی آر جی کی ایک ٹیم تلاشی آپریشن کیلئے جا رہی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں36سالہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر رامورام ناگ،33سالہ کانسٹیبل کنجم جوگا اور31سالہ اہلکار ونجم بھیما مارے گئے۔

یاد رہے کہ 20 فروری کو ریاست کے راج ناندعلاقے میں نکسلیوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو ئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں