ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 8 مارچ سے شروع ہوگی 

اسلام آباد:پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 8 مارچ سے لیزرسٹی بالنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ ہونگے۔ 

پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان نے بتایاکہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔ چیمپئن شپ کے افتتاحی روز 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن ہے اس مناسبت سے افتتاحی روز خواتین کے مقابلے منعقد ہونگے۔جس میں سو سے زائد خواتین حصہ لیں گی۔ 

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ اور چیمپئن شپ میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، ٹیم ایونٹ، ایمچور، ڈیف (مینز اینڈ ویمنز )اور میڈیا کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔ ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے 12 مارچ کو اور فائنل 13 مارچ کو منعقد ہونگے۔ 

چیمپئن شپ میں دس لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 13 مارچ کو ہوگی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں