ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، کوچ نوگیرا

 کراچی:پاکستان کیچ بال فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں نے کہا ہے کہ ملک میں کیچ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو وسائل فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پہلیکیچ بال گرلز انڈر-19 ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جس طرح مردوں اور خواتین میں کیچ بال کا کھیل کھیلا جا رہا ہے اور یہ کھیل ملک میں جلد مقبولیت اختیار کر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کیچ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن کھلاڑیوں کو وسائل فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کھیل تعلیمی اداروں میں بھی کھیلا جانا شروع ہو چکا ہے۔ مقبول آرائیں نے کہا کہ سٹی سکول کراچی نے پاکستان کیچ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور سندھ کیچ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے کھیلا گیا پہلا کیچ بال گرلز انڈر-19 ٹورنامنٹ کا ٹائٹل سٹی سکول ڈی کے کیمپس کراچی نیجیت لیا جبکہ سٹی سکول گلشن کراچی اورسٹی سکول درخشاہ کیمپس کراچی نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹورنامنٹ میں بارہ سکول اور کالجز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ 

ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں دی سٹی سکول ڈی کے کیمپس نے سٹی سکول گلشن اے کو 0-2 سیٹ سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل سے قبل تیسری پوزیشن کے کھیلے گئے میچ میں سٹی سکول درخشن کیمپس نے شاہوالیات کیمپس-11 گولڈ، 1-2 سیٹ سے ہرا دیا۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں