ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کسی مستعفی پی ٹی آئی رکن کو قومی اسمبلی میں داخلے کی اجازت نہ ہوگی

اسلام آباد:قومی اسمبلی حکام نے واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے جن اراکین اسمبلی کے استعفے منظور ہوچکے انہیں اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے 70 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکیشن معطل کردیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی ارکان نے اسمبلی میں واپس جانے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم ذرائع قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسپیکر راجا پرویز اشرف نے اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا ہے اور جن پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور ہوچکے ہیں وہی فیصلہ حتمی ہے۔

ذرائع قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ 35 میں سے کسی بھی رکن کو کل قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور اگر کسی مستعفی رکن نے ایوان میں آنے کی کوشش کی تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔قومی اسمبلی حکام کا موقف ہے کہ لاہور ہائی کورٹ یا الیکشن کمیشن نے کسی رکن کو بحال نہیں کیا، الیکشن کمیشن نے صرف ضمنی انتخابات کا اپنا نوٹیفیکیشن معطل کیا ہے، عدالت نے بھی اسپیکر کے استعفے منظور کرنے کے فیصلے کو معطل نہیں کیا۔

ذرائع قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بھی کسی بھی تحریک انصاف رکن کی رکنیت بحال نہیں کی، تحریک انصاف عدالتی فیصلے کی اپنی مرضی سے تشریح کررہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں