ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کینیڈا میں سینئر اداکار شاہدکی گاڑی کو حادثہ، محفوظ رہے

ٹورانٹو:کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شاہد گاڑی کے خوفناک حاد ثے میں محفوظ رہے۔

ذرائع کے مطابق اداکار شاہد دوست کے گھر کھانے پر جارہے تھے کہ اس دوران اچانک ان کی گاڑی بے قابو ہوکر ٹرالر سے ٹکراگئی۔  حادثے سے متعلق سوشل میڈیا پر شاہد کا پیغام بھی سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے آپ سب کی دعائوں سے میں بالکل ٹھیک ہوں، گزشتہ رات میری گاڑی کو ا ٹورانٹو میں حادثہ ہوا۔ 

شاہدکے مطابق میں اپنے دوست ناصر کے گھر کھانے پر جارہا تھا کہ اس دوران گاڑی سلپ ہوکر ٹرالر سے ٹکرا گئی یہ بہت بڑا معجزہ ہے کہ آپ سب کی دعائوں سے میں بچ گیا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں حادثے کا شکار شاہد کی گاڑی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں