ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آل پاکستان انجمن تاجران نے کل ہڑتال کی کال نہیں دی، اجمل بلوچ

صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ آل پاکستان انجمن تاجران نے کل ہڑتال کی کال نہیں دی۔ راولپنڈی سے جاری اپنے بیان میں صدر آل پاکستان انجمن تاجران نے کہا کہ تاجر برادری نے کبھی کسی سیاسی جماعت کی کال پر ہڑتال نہیں کی۔ اجمل بلوچ نے مزید کہا کہ کوئی شک نہیں عوام پر انتہا کا ظلم ڈھایا جا رہا ہے۔ خدارا ملک کو سیاسی بحران سے نکالا جائے۔ صدر انجمن تاجران نے مزید کہا کہ جس دن ملک سیاسی بحران سے نکل آیا معاشی بحران ختم ہو جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں