ترکیہ کے ضلع ملاطیہ میں 5،6 کی شدت کے زلزلے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے اور زخمیوں کی تعداد 110 ہے۔
ترکیہ محکمہ آفات و ہنگامی حالات ‘ AFAD‘ کے سربراہ یوسف سزیر نے کہا کہ زلزلہ ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق دن 12 بج کر 4 منٹ پر آیا اور اطراف کے اضلاع میں بھی محسوس کیا گیا ہے۔ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 6،96 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
یوسف سزیر کے مطابق زلزلے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا اور زخمیوں کی تعداد 110 ہے۔32 افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا ہے اور 2 منہدم عمارتوں کے ملبے پر تلاش کا کام جاری ہے۔علاقے میں ضمنی جھٹکوں کا سلسلہ جاری ہے۔