ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی پرولیگ، رونالڈو نے ایک بار پھر ہیٹ ٹرک کرلی

ریاض:سعودی پرولیگ میں کرسٹیانو رونالڈو کیگولز کا سلسلہ جاری ہے، رونالڈو نے ایک بار پھر ہیٹ ٹرک کرلی۔

پرنس سلطان بن عبدالعزیز سٹیڈیم میں سعودی پرولیگ میں النصر اور داماک کے درمیان میچ میں کرسٹیانورونالڈو چھائے رہے۔

پہلے ہاف میں ہی ہیٹ ٹرک کرلی،اٹھارہویں منٹ میں پنالٹی پر پہلا گول کیا، پانچ منٹ بعد دوسری بار گیند کو جال میں پہنچایا اور پہلے ہاف کے آخری لمحات میں تیسرا گول کرکے النصر کی جانب سے دوسری ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

دوسرے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی اور النصر نے تین صفر سے جیت کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں