ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز شریف کی کٹھ پتلی حکومت کا کوئی مستقبل نہیں، پرویز الہی

لاہور: سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی کٹھ پتلی حکومت کا کوئی مستقبل نہیں، قوم عمران خان کو پھر سے وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کر چکی ہے، عمران خان نیک نیت سیاستدان اور قوم کے سچے خیرخواہ ہیں۔

چوہدری پرویز الہی نے کہاکہ بطور پی ٹی آئی صدر میری پہلی ترجیح پنجاب کے الیکشن میں تحریک انصاف کی دو تہائی اکثریت سے جیت اور پنجاب میں پھر سے عمران خان کی حکومت کا قیام ہے، عمران خان نے خود مجھے تحریک انصاف کا صدر بنانے کا اعلان کیا اور میری کمٹمنٹ کا اعتراف کیا جو میرے لیے باعث فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران ٹولے اور الیکشن کمشنر کی پنجاب میں الیکشن ملتوی کرانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، حکمران ٹولہ عمران خان کے راستہ میں جو ریت کی دیواریں کھڑی کر رہا ہے ،الیکشن میں عوام کا سیلاب ان ریت کی دیواروں کو بہا کر لے جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں