ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مافیا سے چھٹکارا کیلئے قوم خوف کے بت توڑ رہی ہے، عمران خان

terrorists

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) اور سابق وزیر اعظم  عمران خان نے کہا ہے کہ  مافیا سے چھٹکارا کیلئے قوم خوف کے بت توڑ رہی ہے ، حکمرانوں کی الیکشن سے فرار کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، کارکن   انتخابی محاذ کیلئے تیاری کریں۔

  پارٹی کے لاہور سے مختلف ٹانز کے عہدیداروں کے ساتھ  ملاقات میں عمران خان کو الیکشن کی تیاریوں اور ڈور ٹو ڈور مہم پر بریفنگ دی گئی، سابق وزیر اعظم نے بلاک کوڈ لیول تک تنظیموں کو متحرک کرنے کی ہدایت کی۔

چیئرمین عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے غریب کا جینا دوبھر ہوگیا ہے، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہے، امپورٹڈ حکومت اپنی کرپشن چھپانے کے راستے دیکھ رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں