ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل سکیورٹی کیلئے قذافی اسٹیڈیم کے قریب لگے کیمروں کا سامان چوری

پی ایس ایل سکیورٹی کیلئے قذافی اسٹیڈیم کے قریب لگے کیمروں کا سامان چوری

 لاہور: قذافی اسٹیڈیم کے قریب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز  کے دوران سکیورٹی کیلئے لگائے گئے کیمروں کا سامان چوری ہوگیا۔

چوری ہونے والے چیزوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی بیٹریوں اور کیبل سمیت 10 لاکھ روپے کا سامان غائب ہوگیا۔

واضح رہے کہ پنجاب اور پی سی بی کے درمیان پی ایس ایل کے سکیورٹی اخراجات پر ڈیڈلاک بھی برقرار ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پنجاب حکومت کو پیغام پہنچا دیا ہے کہ سکیورٹی اخراجات کی مد میں حکومت کو کوئی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ بورڈ اپنے مؤقف پر ڈٹا رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں