ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کرانے سے نہیں بھاگ رہے، جب آرڈر آئے گا تو کرا دیں گے، محسن نقوی

لاہور:پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلی محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم الیکشن کرانے سے نہیں بھاگ رہے، جب آرڈر آئے گا الیکشن کرا دیں گے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ عمران خان اس وقت زمان پارک میں موجود نہیں ہیں، اس لیے سیکیورٹی ہٹا لی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان واپس لاہور آئیں گے تو سیکیورٹی دوبارہ دینے کے معاملے پر نظر ثانی کریں گے۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہارس اینڈ کیٹل شو بہت مہنگا پڑ رہا تھا، جس کے لیے کوئی اسپانسر نہیں مل رہا تھا۔نگراں وزیرِ اعلی پنجاب نے کہا کہ پی سی بی سے معاہدہ ہو گیا ہے، بورڈ لائٹیں خرید لے گا، آئندہ کرائے پر لائٹس نہیں لی جائیں گی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے قیدیوں کی کل تعداد کے بارے میں نہیں معلوم، لاہور میں گنجائش کم ہونے کے باعث گرفتار رہنمائوں اور کارکنوں کو دیگر جیلوں میں بھیجا گیا ہے۔محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی کی ہے تو وہ ہمیں بتا دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں