ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابر اعظم کوہِ نور سے بھی بڑا ہیرا ہے، شاداب خان

اسلام آباد:قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے بابراعظم پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔

نجی ٹی وی میں انٹرویو کے دوران شاداب نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے کرکٹر پر تنقید کرنا ناانصافی ہے،میرے خیال میں ہم ایسے ہیرے کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں،شاداب نے کہا کہ پاکستان کو بابر کی صورت میں ایک شاندار ہیرا ملا ہے، وہ کوہِ نور سے بھی زیادہ بڑا اور قیمتی ہیرا ہے۔

نائب کپتان کا کہنا تھا کہ بحیثیت قوم ہم بابر کی قدر نہیں کررہے اور اس پر دبا ﺅڈال رہے ہیں، آخر کار وہ انسان ہے، ہمیں اس کی عزت کرنی چاہیے جس طرح دنیا اس کا احترام کرتی ہے،انہوں نے کہا کہ مجھے حیرت ہوتی ہے جب لوگ اس پر بطور کپتان یا لیڈر کے شک کرتے ہیں، لوگوں کو اس کی عزت کرنی چاہیے جیسے ہم ٹیم میں عزت کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں