ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: صدر ایردوان ادیامان کے دورے پر

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان، 6 فروری کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں حالات کے جائزے  کے لئے ،ضلع ادیامان  پہنچ گئے ہیں۔

صدر ایردوان دارالحکومت انقرہ کے ایسن بوعا ایئر پورٹ سے  ادیامان کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔ دورے میں نیشنل موومنٹ پارٹی کے چیئر مین ‘دولت باغچہ لی ‘بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان ادیامان کے مرکز اور تحصیل گیول باشی میں زلزلہ زدگان سے ملاقات کریں گے اور زلزلے کے بعد جاری امدادی کاموں کا جائزہ لیں گے۔

واضح رہے کہ ترکیہ کے ضلع قہرمان ماراش میں  6 فروری کو 7،7 اور 7،6 کی شدت سے زلزلہ آیا۔ زلزلے کا مرکز تحصیل پازارجک اور زیرِ زمین گہرائی 7 کلو میٹر تھی۔ زلزلے نے 11 اضلاع کو متاثر کیا اور بھاری پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا سبب بنا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں