ترکیہ کی معیشت نے 2022 میں 5.6 فیصدترقی کی ہے جبکہ گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں اس میں 3.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ترکی کے محکمہ شماریات (TUIK) نے 2022 کے لیے پیداوار کے طریقہ کار کے حساب سے مجموعی ملکی پیداوار (GDP) کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔
ان اعداد وشمار کے مطابق ترکیہ کی معیشت میں گزشتہ سال 5.6 فیصد اور 2022 کی آخری سہ ماہی میں 3.5 فیصد اضافہ ہوا۔
پیداواری طریقہ کار کے مطابق، موجودہ قیمتوں پر جی ڈی پی میں پچھلے سال کے مقابلے 2022 میں 107 فیصد اضافہ ہوا اور اس کی مقدار 15 کھرب 6 ارب 574 ملین لیرا رہی ہے۔
اس طرح ترکیہ کی معیشت میں مسلسل 10 سہ ماہیوں سے اضافہ ہوا ہے۔