ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ ہائی کورٹ کا برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کی سڑکیں فوری کھولنے کا حکم

کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے برنس روڈ کو فوڈ سٹریٹ بنانے کے خلاف کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت نے برنس روڈ کی بندش کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے دونوں نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے 3 روز میں برنس روڈ کی سٹرکیں بحال کرنے کا حکم دیا۔

تحریری فیصلے میں عدالت نے حکم دیا کہ برنس روڈ اور اطراف کی سڑکوں کو اصل شکل میں بحال کریں، تمام تر کرسیاں، میزیں اور تجاوزات ہٹائی جائیں اور برنس روڈ کو عام ٹریفک کے لیے مکمل بحال کیا جائے۔

ضلعی انتظامیہ کو 7 روز میں فیصلے پرعمل درآمد کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر جنوبی سٹرک کو بند کرنے کی کوئی وضاحت نہ دے سکے، متعلقہ اتھارٹی کے بغیر نوٹی فکیشن کا اجرا غیر قانونی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں