ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مظفر گڑھ،اغوا کار ماں بیٹی کو دریا میں پھینک کر فرار، لڑکی جاں بحق

مظفرگڑھ :میں نامعلوم کار سوار مغوی ماں بیٹی کو دریائے چناب میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق خاتون اور اس کی بیٹی کو 26 فروری کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے اغوا کیا گیا تھا جن کے اغوا کا مقدمہ تھانہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں درج تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ نامعلوم کار سوار دونوں مغویوں کو دریائے چناب میں پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں 20 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی جب کہ مقامی افراد نے ماں کو ڈوبنے سے بچالیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں