ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 موسمیاتی تبدیلی، انٹارکٹیکا سمندر میں برف 45سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی

 نیو یارک:موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات کے سبب انٹارکٹیکا سمند ر میں مسلسل دوسرے سال برف کی تہہ میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔

امریکی سائنسدانوں کے مطابق انٹارکٹیکا سمندر میں برف کی کمی 45سالوں کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

نیشنل اسنو اینڈ آئس ڈیٹا کے مطابق انٹارکٹیکا سمندر میں رواں سال 21فروری تک 1.79ملین مربع کلو میٹر برف پگھلی،تاہم مسلسل برف کے پگھلنے کے باعث سمندر کی سطح میں بھی خطرناک حد تک اضافے کا خدشہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں