پیٹرول اور قدرتی گیس کے ذخائر سے مالا مال ملک نائیجیریا میں پیٹرول کے نئے ذخائر کی دریافت ہوئی ہے۔
نائیجیریا پیٹرولیم ریگولیٹری کمیشن NUPRC کے سربراہ گبینگا کومولاف نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نئے پیٹرول کنووں کی صلاحیت 1،52 بلین معیاری کیوبک فٹ ہے اور ان سے یومیہ 6 لاکھ 81 ہزار بیرل خام پیٹرول حاصل کیا جا سکے گا۔ کنووں کی صلاحیت کے پیش نظر خام پیٹرول کے حجم میں اضافے کی بھی توقع ہے۔
واضح رہے کہ نائیجیریا کے پیٹرول ذخائر تقریباً 37 بلین بیرل کے ساتھ عالمی ذخائر کے 3،1 فیصد حصے پر مشتمل ہیں۔
نائیجیریا ،خام پیٹرول کی پیداوار میں دنیا کے پہلے 15 ممالک میں شامل ہے۔ دنیا میں پیٹرول ذخائر کے اعتبار سے آٹھویں اور پیٹرول کی برآمدات کے اعتبار سے چھٹے نمبر پر ہے۔