ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں بدھ سے 2 نئے روٹس پر پیپلز پنک بس سروس چلائی جائے گی

کراچی:کے مزید 2 نئے روٹس پر پیپلز پنک بس سروس بدھ سے چلائی جائے گی۔ 

ان خیالات کا اظہار وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے پیپلز بس سروس سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے پاور چورنگی نارتھ کراچی سے انڈس ہاسپٹل روٹ ٹو اور نمائش چورنگی سے کلاک ٹاور سی ویو روٹ 10 پر آج (بدھ) سے پنک بس سروس کے آغاز کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ ان کا کہنا ہے پنک بس سروس کے ماڈل کالونی سے ٹاور روٹ ون کا فلیٹ بھی بڑھایا جائے گا۔ 

ماڈل کالونی سے ٹاور پنک بس سروس روٹ ون پر بسوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے این آر ٹی سی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں پیپلز بس سروس کے مزید نئے روٹس پر سروے مکمل کیا جائے اور ہاکس بے روڈ تک بھی پیپلز بس سروس چلانے کا جائزہ لیا جائے۔ 

انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں پیپلز الیکٹرک بس سروس کے مزید نئے روٹس کا بھی جلد آغاز کیا جائے۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی زبیر چنہ، پی ڈی این آر ٹی سی ہیب شفیق، آپریشن منیجر عبدالشکور و دیگر نے شرکت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں