ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں 16 مارچ کو ہونے والے ضمنی الیکشن روکنے کی استدعا مسترد

killed

کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں 16 مارچ کو ہونے والے ضمنی الیکشن روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔

منگل کو تحریک انصاف کراچی کے مستعفی ایم این ایز کی استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔درخواستیں دائر کرنے والوں میں علی زیدی، آفتاب جہانگیر، فہیم خان، عطا ء اللہ ایڈووکیٹ، سید الرحمن محسود، آفتاب صدیقی، اسلم خان، نجیب ہارون اور عالمگیر خان شامل ہیں۔عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 21 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن، سپیکر و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار کے وکیل شہاب امام ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے استعفوں کی منظوری کا پروسیس قانون کے مطابق پورا نہیں کیا، استعفیٰ دینے والے ارکان سے ان کے استعفوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ میں کیا ہوا ہے یہ بتائیں۔وکیل شہاب امام نے کہا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں بھی ہے، لاہور ہائی کورٹ بھی ایسی ہی درخواست پر حکم امتناع جاری کر چکی ہے، سپیکر کے پاس استعفیٰ منظور کرنے کا اختیار نہیں تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں