ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یمن  میں ہیلتھ انفرا سٹرکچر کے قیام میں معاونت کے لیے 392 ملین ڈالر  کی امداد کی اپیل

صحت کی عالمی تنظیم   نے یمن  میں ہیلتھ انفرا سٹرکچر کے قیام میں معاونت کے لیے 392 ملین ڈالر  کی امداد کی اپیل کی ہے۔

ڈبلیو ایچ و کے نمائندہ برائے یمن ایدہم عبدالمنیم  نے  اپنے تحریری اعلا ن میں کہا ہے کہ”  یمن  کو   نظام صحت  کی ممکنہ   تباہی  کا سد باب کرنے کے لیے عالمی  عطیات اور دیگر شراکت داروں سے فی الفور اور مضبوط سطح  پر  تعاون   درکار ہے۔ "

عبدالمنیم نے  کہا ہے کہ یمنی نظامِ صحت کو 392 ملین ڈالر کی نئی فنانسنگ کی ضرورت ہے تاکہ  12.9 ملین لوگوں کو انتہائی بنیادی خدمات کی فراہمی کو  جاری رکھ سکنے کو یقینی بنایا جا سکے۔ ڈبلیو ایچ او کی قیادت میں صحت کے لیے  ضمانتی  فنڈز کا صرف 3.5 فیصد حاصل کیا جا سکا ہے۔

اگر مذکورہ مدد فراہم نہ کی گئی  توہم یمن میں ہنگامی طبی ضروریات  کو جاری نہیں رکھ سکیں گے پر پر زور دیتے ہوئے عبدالمنعم نے کہا،” اس بنا پر  ہم عطیہ دہندگان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ یمن کے لوگوں کی زندگیوں کو تحفظ دلانے والی  ضروری صحت کی خدمات فراہم کرنے کی ہماری کوششوں میں تعاون جاری رکھیں۔”

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں