کراچی ( رپورٹ: حماد حسین) وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے ترکیہ و شام کےلیے 1000 ٹن پرمشمتمل امدادی کھیپ روانہ کر دی امدادی سامان پاک نیوی کے بحری جہاز NASR کے ذریعے بھیجا گیا۔
وفاقی وزیر برائے سمندری امور فیصل سبزواری، ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سانگو اور کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل فیصل عباسی نے امدادی سامان روانہ کیا۔
کھیپ میں ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لیے موسم سرما کے خیمے اور کمبل شامل ہیں، امدادی سامان میں شام کے متاثرین کیلئے جنریٹر، خشک راشن، ادویات اور کپڑے بھی ہیں۔
امدادی سامان میں ترکیہ کے لیے 1800 خیمے اور 22000 کمبل جبکہ شام کے لیے 7000 کمبل، راشن، ادویات، جنریٹر بھیجے جارہے ہیں،ہزار ٹن امدادی سامان لیکر روانہ ہونے والا بحری جہاز 14 دنوں میں منزل پر پہنچے گا۔
