ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا کا کوئی بھی ملک انسانی حقوق کاجج بننے کا اہل نہیں، چینی وزیر خارجہ

بیجنگ:چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے انسانی حقوق کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک انسانی حقوق کا جج بننے کا اہل نہیں اور انسانی حقوق دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور دوسرے ممالک کی ترقی کو روکنے کا بہانہ نہیں بن سکتے۔

 انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کونسل کو سیاسی کھیل اور دھڑے بازی کی محاذ آرائی کی بجائے تعمیری بات چیت اور تعاون کا پلیٹ فارم بننا چاہیے، انسانی حقوق کی ترقی کے راستے کے آزادانہ انتخاب کے حوالے سے تمام ممالک کے حق کا احترام کیا جانا چاہئے۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یکطرفہ تعزیری اقدامات بین الاقوامی قوانین اور متعلقہ ممالک کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں اور انہیں فوری اور غیر مشروط طور پر ختم کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں